وزیراعظم شوکت عزیز کا چین کے عظیم عوامی ہال پہنچنے پر ان کے چینی ہم منصب وین جیا باؤ نے پرجوش استقبال کیا

منگل 17 اپریل 2007 17:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیزچین کے معیاری وقت کے مطابق 4 بج کر 45منٹ پراپنی ایلیہ کے ہمراہ جب عظیم عوامی ہال پہنچے تو چین کی اسٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم وین جیا باؤنے ان کا استقبال کیااوراپنے وزراء سے تعارف کروایا۔

(جاری ہے)

بعد میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے دورے میں ہمراہ آنے والے وفاقی وزراء سے وزیراعظم چین کو متعارف کیا،جس کے بعد دونوں وزرائے اعظم سلامی کے چبوترے پر گئے ۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ،بعد میں وزیراعظم شوکت عزیز نے چین کی تینوں مسلح افواج،بری ،بحری اورفضائیہ کے چاک و چوبند دستوں کا معائنہ کیا ۔جس کے بعد دونوں وزرائے اعظم اوران کے وفود کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ واضح رہے کہ مشیرخزانہ سلمان شاہ بھی مذاکرات میں شریک ہیں جو منگل کی صبح امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے بیجنگ پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :