انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکن قونصلیٹ کے قریب میرٹ ہوٹل میں بم دھماکے کے مقدمہ کی سماعت25 اپریل تک ملتوی کر دی

ہفتہ 21 اپریل 2007 16:20

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 اپریل 2007) انسداد دہست گردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کے جج حق نواز بلوچ نے تھانہ آرٹلری میدان کے علاقے میں امریکن قونصلیٹ کے قریب میرٹ ہوٹل کی پارکنگ میں خودکش بم دھماکہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث القاعدہ کے 2 ملزمان عثمان غنی اور انوار الحق کے مقدمہ کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی بنا پر 25 اپریل تک ملتوی کر دی آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کا بیان قلمبند کیا جائے گا ملزمان کا ایک ساتھی محمد ظفر عرف قاری ظفر مفرور ہے ملزمان کے خلاف پولیس نے 2 مارچ 2006 ء کو مقدمہ درج کر تے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے والے روز ملزمان نے اپنے ایک خودکش بمبار ساتھی محمدطاہر کے ساتھ مل کر دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں امریکی سفارت کار ڈیورڈ سمیت 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :