وزیراعظم کی صدر مشرف سے ملاقات ، دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کیا

اتوار 22 اپریل 2007 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2007ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے اتوار کو صدر مشرف کے غیر ملکی دورے پر روا نہ ہونے سے قبل ان سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا ، جس کے دوران صدر کو چین کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور اہم قومی امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی سیاسی صورتحال ، عدلیہ سے متعلق امور ، جامعہ حفصہ کے معاملے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعظم نے صدر کوچینی قیادت کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت اور دورے کی دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کا یہ دورہ نہایت مثبت اور کامیاب رہاہے جس سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ، دونوں رہنماؤں نے صدر کے مجوزہ دورے کے حوالے سے بھی بعض معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :