سندھ حکومت نے چیف جسٹس کے وکلاء کو فوری طو رپر کراچی چھوڑنے کا حکم دیدیا

ہفتہ 12 مئی 2007 17:01

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007) سندھ حکومت نے چیف جسٹس کے وکلاء کو فوری طور پر سندھ چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کشیدگی میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد چیف جسٹس مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ کراچی جانے والے 25وکلاء جن میں بیرسٹر اعتزاز احسن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک اور حامد علی خان بھی شامل ہیں کو فوری طور پر کراچی چھوڑ کر پہلی فلائیٹ سے واپس چلے جانے کا حکم دیا ہے۔ تاہم اس حکم نامے میں چیف جسٹس کا نام شامل نہیں ۔