سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے فل کورٹ کے علاوہ دو بینچز کی تشکیل

پیر 14 مئی 2007 16:01

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 مئی2007) سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس‘ جسٹس رانا بھگوان داس نے فل کورٹ کے علاوہ دیگر دو بینچ تشکیل دیئے ہیں جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس رانا بھگوان داس نے فل کورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں دیگر دو بینچز تشکیل دیئے ہیں جس کے تحت بینچ نمبر ایک میں قائمقام چیف جسٹس‘ جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس سردار محمد رضا خان جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس جاوید اقبال‘ جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور جسٹس فلک شیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :