سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضاکو سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 14 مئی 2007 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2007ء ) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضاکو صوبہ پنجاب کے علاقے فیروز والا کے علامہ اقبال قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ پیر کے روز قتل کئے جانے والے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا کی تدفین میں ان کے عزیز و اقارب اور علاقے کے معززین کے علاوہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد علی نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپریم کور ٹ کے رجسٹرار محمد علی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور قائمقام چیف جسٹس رانا بھگوان اور سینئر ججز صاحبان کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر مختلف سیاسی ، سماجی اور سرکاری حلقوں نے حماد رضا کے قتل کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔یادرہے حماد رضا کو پیر کی صبح چاربجے چند مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق ابھی تک شواہد سے یہ ڈکیتی کی واردات لگتی ہے جبکہ مرحوم کے اہلیہ اس کو ٹارگٹ کلنگ یعنی منصوبہ بندی کے تحت قتل قرار دے رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :