پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی عام تعطیلات کاآغاز3جون سے ہوگا

منگل 22 مئی 2007 12:06

میانوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 مئی2007) محکمہ تعلیم پنجاب کے ایک تازہ ترین مراسلہ کے مطابق امسال ضلع میانوالی سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تین جون سے27 اگست تک موسم گرما کی عام تعطیلات ہونگی تاہم چودہ اگست کو تمام تعلیمی ادارے ایک روز کے لیے کھلیں گے تاکہ یوم آزادی تقریبات منعقد ہوسکیں تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چودہ اگست کے موقع پر اپنی حاضری کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات حاضری کو اسکولوں میں یقینی بنا کر شایان شان سے سکولوں میں یوم آزادی کی پروقارتقریبات منعقد کریں مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق اپنے اپنے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کرنا ہونگی خلاف ورزی کے مرتکب تعلیمی اداروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کاآغاز9جون سے ہوتاتھا۔

متعلقہ عنوان :