جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین میئر آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

بدھ 23 مئی 2007 11:37

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2007ء) جرمنی کے وزیرخارجہ فرینک والٹراسٹین میئر پاکستان کے سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔ جرمن وزیر خارجہ اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی معاملات، علاقائی تعاون اور استحکام و تعمیر نو کے عمل میں مدد دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ 30 نومبر کو پوٹسڈم میں جی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کو شرکت کی دعوت دینگے۔ یورپی یونین کے موجودہ چیئرمین جرمنی کی تجویز پر جی ایٹ ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :