جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر کے پاکستان میں نفاذ اسلام کا اعلان کریں، مولانا عبدالعزیز کی امام کعبہ کو دعوت
پیر 28 مئی 2007 17:28
(جاری ہے)
حکومت توبہ تائب ہو اور امام کعبہ سے اسلامی نظام کا اعلان کرائے۔امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی آمدتمام پاکستا نیوں کیلئے انتہائی سعادت کی بات ہے ۔
ان کی مبارک آمد پراسلامی نظام کو نافذ کرنے کا جو فرض حکومت کے ذمہ بنتا ہے حکومت کیلئے اس سے عہد ہ براء ہونے کا بہترین موقعہ ہے ۔امام کعبہ ہی سے ملک میں اسلامی نظام کا اعلان کرایا جائے اور عدالتوں میں قرآن وسنت کے نفاذ اور پاکستان سے سودکے خاتمے کا اعلان کرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکمران خلفاء راشدین کی زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے سادہ زندگی گزارنے کا عزم کرلیں تو آج غربت کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ حکومت یہ بات ذہن میں رکھے کہ اصل حکومت اللہ کی ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ بطور امتحان عارضی طورپر کسی کو حکومت عطاء کرتے ہیں ۔اس عرصہ میں حکومت اللہ کی نافرمانی والے کام کرتی ہے تو چونکہ یہ دنیا دارالامتحان ہے بطور امتحان نافرمانیوں پر اللہ تبارک وتعالیٰ ڈھیل دیتے ہیں ۔لیکن جب نافرمانیاں اور ظلم وستم انتہاکو پہنچتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس ظالم حکومت کی رسی کھینچنا شروع کرتے ہیں اورحکمرانوں کے نکلنے کے تمام راستے بند ہونے لگتے ہیں ۔پھرحکومت پریشان ہونے لگتی ہے کہ یہ سب کچھ کیا ہو رہاہے دن بدن حالات کیوں خراب ہوتے جارہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے موجودہ حکومت کو ڈھیل دی لیکن جب حکومت نے اللہ کی نافرمانیوں کی انتہا کر دی، چہار سو اللہ تبارک وتعالیٰ کی نافرمانیوں کی سرپرستی کی گئی۔اگرکسی نے اللہ تعالیٰ کی ان نافرمانیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو اسے دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دے کر اسکا گھیرا تنگ کیاجاتارہاہے اور اسکے خلاف مختلف فرضی دفعات لگاکر مقدمات میں جکڑ نے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔اب حکومت کو چاہیے کہ اپنے ظالمانہ کاموں سے توبہ تائب ہو اور امام کعبہ سے اسلامی نظام کا اعلان کرائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.