تعلیم سے ہی تنگ نظری غربت اور پسماندگی سے چھٹکاراحاصل کیا جاسکتا ہے،بیگم صبہامشرف

منگل 29 مئی 2007 17:28

مندرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) خاتون اول بیگم صبہا مشرف نے تعلیم کے فروغ پرزور دیا ہے تاکہ معاشرے سے تنگ نظری غربت اور پسماندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتے یہ بات انہوں نے منگل کو مندرہ میں فیض الاسلام سیکنڈری سکول برائے خواتین کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے خیر حضرات اور امیر طبقہ کے افراد سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور سماجی بہبودکی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ملک کے قوم کو غربت دورتنگ دستی سے نجات دلائی جاسکے بیگم صبہا مشرف نے اس ادارے کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا انجمن فیض الاسلام کے صدرمیاں صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا مقصدیتیموں اور ناداربچوں کو زندگی اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا اور اسلامی وثقافتی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :