اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر کی لال مسجد کی انتظامیہ سے ملاقات۔ مطالبات امام کعبہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی

بدھ 6 جون 2007 13:48

اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر کی لال مسجد کی انتظامیہ سے ملاقات۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) اسلام آباد میں‌تعینات سعودی سفیر نے علی الواض ا لاسیری نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور نائب خطیب مولانا عبدالرشید غازی سے ملاقات کی ہے اور ان کے مطالبات امام کعبہ کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالرشید غازی نے کہا کہ انہوں‌نے فون کرکے سعودی سفیر کو ملاقات کی دعوت دی تھی ۔

انہوں نے لال مسجد کے مطالبات سنے اور یقین دہانی کرائی کہ امام کعبہ کی مری سے اسلام آباد واپسی کے بعد مطالبات ان کےسامنے رکھے جائیں گے۔ مولانا عبدلرشید نے مزید بتایا کہ سعودی سفیر سے کہا گیا ہے اگر امام کعبہ حکومت سے بات کرکے انہیں سعودی عرب کی طرز پر نظام شریعت ملک میں رائج کرنے کے لئے قائل کرلیں تو انہیں قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سعودی سفیر کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اسلامی نظام کا نفاذ راتوں رات نہیں ہو سکتا تاہم حکومت کم از کم آرڈیننس ہی جاری کرکے اس کی شروعات کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر نے لال مسجد انتظامیہ کے مطالبات کی حمایت کی ہے اور انہوں نے لال مسجد انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات بھی معلوم کی ہیں۔ امام کعبہ سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گنجائش موجود ہے اسی لئے ہی تو سعودی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے

متعلقہ عنوان :