پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی موت طبعی تھی،قتل نہیں، جمیکن پولیس

منگل 12 جون 2007 23:30

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2007ء) جمیکن پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کی موت طبعی تھی قتل نہیں ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے باب وولمر کیس کی تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا ہے۔ قتل کا شبہ طبی رپورٹ کے بعد کیا گیا اس پر افسوس ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جمیکن پولیس کے کمشنر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب وولمر کیس میں 400 افراد کے انٹرویوز کئے گئے اور 250 کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات مختلف پہلوؤں سے مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ باب وولمر کی موت طبعی تھی قتل نہیں تھا۔ جمیکن پولیس کے کمشنر نے کہا کہ باب وولمر کے قتل کا شبہ طبعی رپورٹ کے بعد کیا گیاجس پر مجھے افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے باب وولمر کیس میں بھرپور تعاون کیا جس پر ان کے مشکور ہیں ۔