مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اپنے کارناموں پر فخر ہے، ہر شعبہ زندگی کی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی ۔ وزیراعظم شوکت عزیز کی چوہدری شجاعت اور دیگر سے گفتگو

بدھ 13 جون 2007 15:40

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 13 جون 2007 ) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اپنے کارناموں پر فخر ہے اور ہر شعبہ زندگی کی ترقی کیلئے حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سینیٹر مشاہد حسین سیداور پارٹی کے چیف وہپ نصراللہ دریشک سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی واحد قومی جماعت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق ترقی پسند اور مستحکم ملک بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔