سوات ،باجوڑ لیویز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا ، لیویز اہلکار جاں بحق ،7 شدید زخمی

اتوار 8 جولائی 2007 22:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2007ء) سوات اور چکدرہ میں فوجی پیرا ملٹری فورسز اور پولیس قافلوں پر حملوں کے بعد باجوڑ لیویز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوئے‘ باجوڑ سے موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق بم حملے کا واقعہ اتوار کی دوپہر صدر مقام خار سے تقریباً چار کلو میٹر دور یوسف آباد کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب معمول سے گشت کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرل بم سے اڑا دیا گیا اس دھماکے سے ایک لیویز سپاہی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خار کے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی اہلکار کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :