صدر اور وزیراعظم کو لال مسجد کی تفصیلات سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا گیا

منگل 10 جولائی 2007 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی۔ 2007ء) صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کو لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے بارے میں آپریشن سائلنس کی تفصیلات سے لمحہ لمحہ باخبر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور علماء کے وفد کے عبدالرشید غازی سے منگل کو علی الصبح مذاکرات کی ناکامی کے بعد اس بارے میں فوری طور پر صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد آخری چارہ کار کے طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبح ساڑھے چار بجے آپریشن شروع کر دیا ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران صدر اور وزیر اعظم کو آپریشن کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :