تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر 18سالہ نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا

ہفتہ 4 اگست 2007 14:24

چنیوٹ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04 اگست 2007 ) تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر 18سالہ نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا ۔ تھانہ سٹی چنیوٹ نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محلہ جھرکن سلارہ روڈ کا رہائشی 18سالہ نوجوان محمد بلال گھر سے سودا سلف لینے شہر جارہا تھا کہ سڑک کراس کرتے وقت ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے سائیڈ مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا لیکن ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا جسے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔