اسکاربرامیں انگلینڈ انڈرنائٹین نے پاکستان انڈرنائنٹین کو ایک اننگز اور اٹھاون رنز سے ہراکرسیریز میں‌ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

منگل 7 اگست 2007 10:59

اسکاربرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7 اگست 2007) انگلینڈ انڈرنائنٹین نے پاکستان انڈرنائنٹین کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اوراٹھاون رنز سے ہراکردومیچزکی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ جونیئرٹیم کے پانچ سوبتیس رنز کے جواب میں پاکستان انڈرنائنٹین پہلی اننگز میں دوسوچودہ اور دوسری اننگز میں دو سوساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پہلی اننگز میں عمرامین ایک سوتیرہ اور دوسری اننگز میں علی اسد اسی رنز بناکر پاکستان کے نمایاں بیٹسمین رہے۔سیریز کا دوسرا چار روزہ ٹیسٹ نواگست سے نارتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :