پارلیمنٹ کی بجائے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب پر رضا ربانی کا احتجاج

بدھ 15 اگست 2007 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2007ء) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ چودہ اگست کو روایتی پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ کی بجائے کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی وزیراعظم کو ایک کمرے میں بند کردیا گیا اور وہاں جھنڈا لہرایا گیا ہم حکمران خوفزدہ ہیں امن وامان بہت خراب ہوگیا یہ مسئلہ موسم کا نہیں تھا قومیں تو خراب موسموں میں بھی جھنڈے بلند رکھتی ہیں صدر مشرف نے حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجیوں کو استقبالیہ میں بلایا کیا عام شہری کا حق نہیں ہے کہ وہ ان سے ملے یہ حکومت مجبور ہوگئی ہے کہ چودہ اگست کو بند کمرے میں جھنڈے بلند کرے تو پھر صدر مشرف اور وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اورنگران حکومت قائم کی جائے جو ایک صاف اورشفاف انتخابات کرائے ۔