پیرو میں شدید زلزلے سے 510افراد ہلاک،1500 سے زائد زخمی، ہزاروں لاپتہ ،تاریخی چرچ سمیت سینکڑوں بلند و بالا عمارات اور ہزاروں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، بجلی ، پانی اور مواصلات کا نظام درہم برہم، ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، زلزلے کی شدت 7.9ریکارڈ کی گئی، گوئٹے مالا، میکسیکو، پاناما، کوسٹاریکا، ہوائی، کولمبیا، ایکواڈور اور چلی میں بھی سونامی وارننگ جاری۔اپ ڈیٹ
جمعرات 16 اگست 2007 19:51
(جاری ہے)
زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا۔
زلزلے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں پانچ سو دس سے زائد افراد ہلاک اور پندرہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہزاروں افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہوگئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ پیرو میں زلزلے کے بعد گوئٹے مالا، میکسیکو، پاناما، کوسٹاریکا، ہوائی، کولمبیا، ایکواڈور اور چلی میں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیرو کے جزیرہ نما شہر ایوانگ میں1970 میں شدید زلز زلزلے سے پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.