نواز شریف نے پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کی واپسی کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

منگل 21 اگست 2007 13:03

لاہور( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 اگست 2007) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کی واپسی کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑا اور دیگر مرکزی رہنما بھی شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلا س آئندہ چند میں رو ز میں اسلام آبادمیں راجہ ظفر الحق کی صدارت میں ہوگا ۔ کمیٹی طریق کار وضع کرے گی کہ واپسی کیلئے رابطہ کرنے والوں میں کن لوگوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے اور اسکا طریقہ کار کیا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :