امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر کی صدر جنرل پرویز مشرف سے اہم ملاقات، پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 ستمبر 2007 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر۔2007ء) امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر نے صدر جنرل پرویز مشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ اور نائب امریکی وزیرخارجہ جان نیگرو پونٹے کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان میں‌طالبان کی کارروائیوں‌ اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ رچرڈ بائوچر اچانک دورے پر آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ان کی آمد سے اعلی ترین حکام بھی لاعلم تھے۔