وزیر مملکت اطلاعات و نشریات طارق عظیم پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں کو پولی کلینک میں پھینک کر بھاگ گئے

ہفتہ 29 ستمبر 2007 14:16

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2007) اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سینیٹر طارق عظیم پولیس کی مار پیٹ سے زخمی ہونے والے صحافیوں کو پولی کلینک میں پھینک کر بھاگ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پرپولیس نے بے پناہ تشدد کیا جس کے باعث متعددصحافی شدید زخمی ہو گئے جن کو اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سینیٹر طارق عظیم پولی کلینک میں ابتدائی طبی امداد کیلئے لائے مگر جیسے ہی انھوں نے وکلاء کو ہسپتال کے اندر دیکھا فوری ریس لگائی اور وہاں سے رفو چکر ہو گئے کیونکہ قبل ازیں وکلاء ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی ٹھکائی کر چکے تھے ۔

متعلقہ عنوان :