افغانستان ‘جھڑپیں اور خودکش حملہ،26 طالبان،15 پولیس اہلکارہلاک۔ (اپ ڈیٹ)

منگل 2 اکتوبر 2007 15:22

کابل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02اکتوبر2007) افغانستان کے جنوبی صوبے میں جھڑپوں میں چھبیس طالبان کو ہلاک کر دیا گیا۔صوبی کنڑ میں تین پولیس اہلکار اور دارلحکومت کابل میں پولیس اہلکاروں کی بس میں خود کش حملہ کر کے بارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور پندرہ کو زخمی کردیا گیا۔کابل میں افغان وزارت دفاع کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان اور اتحادی فوج کی طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں چھبیس طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

صوبہ کنڑ میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔۔دارلحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے پولیس افسران کو لے جانے والی بس میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔زخمی ہونے والے پندرہ اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ہفتے کو کابل میں ہی افغان فوجیوں کی بس میں خود کش حملہ کر کے اکتیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔