مولانا فضل الرحمن قاضی حسین احمد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ بند، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے اور قاضی کی صحت یابی کے بعد مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ،قاضی حسین احمد اور مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز۔تفصیلی خبر
پیر 22 اکتوبر 2007 17:55
(جاری ہے)
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے۔
ذرائع کے مطابق قاضی حسین احمدنے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ بیان بازی سے اتحاد کو نقصان ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے تحفظات دور کرتے ہوئے معاملات کو افہام و تفہیم سے نمٹانے کا فیصلہ کیا اور کہاکہ آپس میں روابط و ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے اور تمام مسائل مجلس عمل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں حل کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے قاضی حسین احمد کی عیادت کی اور ایم ایم اے کے علیل سربراہ کی صحت یابی کے بعد جلد ہی مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن پشاور میں قاضی حسین احمد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم ایم اے کے سربراہ کی عیادت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما شبیر احمد خان او ضلع ناظم غلام علی بھی موجود تھے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز بیان بھی دیا تھا کہ وہ قاضی حسین احمد کے ساتھ سخت ناراض ہیں اور وہ ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ ان اختلافات کے بعد ایم ایم اے کے عملی طور پر ٹوٹنے کے خدشات پیداہو گئے تھے۔جبکہ مولانا فضل اور قاضی کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائمقام امیر سید منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مابین اختلافات نومبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونیوالے ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے اجلاس میں ختم کر لئے جائینگے۔ انھوں نے 2,3,اور 4نومبر کو جماعت اسلامی کے مرکزی اراکین کا ایک اجتماع ہو گاجس کے بعد ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس ہو گااور اختلافات کے علاوہ تمام اہم معاملے اس اجلاس میں حل کر لئے جائینگے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اب حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوئی ضرورت نہیں رہی کیونکہ حکومت کی کریڈیبلٹی خراب ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر انھیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی تو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کرینگے۔ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری لیاقت بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایم ایم اے اختلافات پیدا ہونے کے باوجودبرقرار رہیگی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں امریکہ بلاک بنارہا ہے جس میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ق)اور ایم کیو ایم شامل ہو چکے ہیں۔ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بھی قاضی حسین احمد کی عیادت کی تاہم اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.