آئین کے آرٹیکل اکسٹھ اور باسٹھ کااطلاق نہ ہو تو کوئی ذہنی مریض بھی صدر بن سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ میں اعتزاز احسن کے دلائل،سماعت کل تک ملتوی۔اپ ڈیٹ
بدھ 24 اکتوبر 2007 14:07
(جاری ہے)
جس کے تحت سروس آف پاکستان میں موجود کوئی شخص صدارتی انتخاب کے لئے اہل نہیں ہو سکتا۔سماعت کے دوران جسٹس ریٹائرڈ وجیح الدین احمد کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ آئین کے تحت صدر تیسری مدت کے لئے صدارت کے امیدوار نہیں ہو سکتے۔
انھوںنے یہ عہدہ پہلے عہدے کے تسلسل میں پر کیا تھا اس لئے ان کی صدارت کا بقیہ عرصہ مکمل مدت تصور ہو گی۔ صدر کے انتخاب کے لئے اہلیت اور نا اہلیت کی شق باسٹھ اور تریسٹھ کے حوالے سے انہوں نے کہا اگر آرٹیکل تریسٹھ کا اطلاق نہ کیا جائے تو پھر کوئی پاگل شخص بھی صدارت کا اہل قرار پائے گا۔اس موقع پر بینچ میں شامل جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن رولز کے تحت صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی شخص کا صحیح الدماغ ہونا ضروری ہے۔ آج سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ اگر آئین کے آرٹیکل اکسٹھ اور باسٹھ کااطلاق نہ ہو تو کوئی ذہنی مریض بھی صدر بن سکتا ہے ۔ اس موقع پر بینچ میں شامل جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن رولز کے تحت صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی شخص کا صحیح الدماغ ہونا ضروری ہے ۔ اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ صدر پرویز مشرف آئین کے تحت تیسری مدت کے لئے صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس فقیر محمد کھوکھر نے اعتزاز احسن نے استفسار کیا کہ صدر رفیق تارڑ کو رخصت کرنے کے بعد صدر مشرف نے عہدہ صدارت آئین کے تحت سنبھالا تھا یا چیف ایگزیکٹو آردڑ کے تحت سنبھالا تھا۔ جس پر چو ہدری اعتزاز احسن نے جوابی دلائل میں کہا کہ صدر کا عہدہ آئین کے تحت آتا ہے اس لئے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ صدر نے یہ عہدہ کسطرح حاصل کیا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ بات اس صورت میں درست تصور کی جاسکتی ہے کہ جب آپ چیف ایگزیکٹو کے احکامات کو آئینی احکامات کے مساوی تصور کریں۔ سماعت کے دوران گیارہ رکنی بینچ میں شامل جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر چیف ایگزیکٹو آرڈر کو ماورائے آئین تصور کیا جائے تو پھر صرف ایک صدر کا تقرر ہی نہیں بلکہ بطور چیف ایگزیکٹو کئے جانے والے تمام اقدامات ماورائے آئین قرار پائیں گے ۔جس میں ججوں کا تقرر بھی شامل ہے ۔ اعتزاز احسن کے دلائل جاری تھے کہ سماعت کل تک کے لئے ملتوی ہو گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.