مینگورہ کے قریب چار باغ پولیس چوکی پر مسلح طالبان نے قبضہ کر لیا

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 23:47

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2007ء) سوات کے علاقے مینگورہ کے قریب چار باغ پولیس چوکی پر مسلح طالبان نے قبضہ کر لیا ہے، گزشتہ رات سینکڑوں مسلح طالبان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی اور چوکی انچارج کو چوکی خالی کرنے کو کہا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہفتے کی رات درجنوں مسلح طالبان نے مینگورہ کے قریب چار باغ مین پولیس چوکی پر قبضہ کر لیا مسلح طالبان نے چوکی کے اندر پوزیشن سنبھال لی ہیں، اس سے قبل گزشتہ رات سینکڑوں طالبان نے اس چوکی کو تینوں اطراف سے گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کی تھی۔

طابان نے اس سے پہلے چوکی کے انچارج کو فون کیا تھا کہ وہ چوکی خالی کر کے اور سرنڈر کر دیں۔ چوکی کے انچارج کے انکار کے بعد مسلح طالبان نے گزشتہ رات 2 گھنٹے تک چوکی پر فائرنگ کی تھی اور اسکی اگلی صبح متعدد پولیس اہلکار اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔ پولیس چوکی کے احاطے میں سنگوٹہ، عالم جبکہ، رتہ اور دیگر علاقے آتے ہیں اس چوکی میں نفری بھی بہت زیادہ ہوتی تھی۔

متعلقہ عنوان :