کراچی میں پولیس نے شہر سے پیپلز پارٹی کے خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز اتاردیئے

پیر 29 اکتوبر 2007 12:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2007ء) کراچی میں مختلف علاقوں سے بے نظیر بھٹو کی آمد کے سلسلے میں لگائے گئے خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز اتاردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کی طرف سے پیپلز پارٹی کے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کا کام اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع کیا گیا۔ پولیس اہلکار موبائلوں کی چھتوں پر چڑھ کر اور سیڑھیاں لگا کر بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے۔ پولیس نے رات گئے آپریشن کے دوران شہر سے پیپلز پارٹی کے تمام بینرز اور پوسٹر اتار دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :