بٹہ گرام میں‌ غیر سرکاری تنظیم کے دفتر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، چھ افراد زخمی۔۔ہنگو میں لڑکیوں کا اسکول بم دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش

منگل 30 اکتوبر 2007 11:50

بٹہ گرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2007ء) صوبہ سرحد کے شہر ہنگو میں لڑکیوں‌کے ایک اسکول میں‌بم دھماکے کئے گئے جبکہ بٹہ گرام میں‌ایک غیرسرکاری تنظیم کے دفتر میں‌بم دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب باجوڑ میں مقامی طالبان کی طرف سے آج جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں‌حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہنگو سے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات دو بجے گورنمنٹ گرلز اسکول کاہی میں دو بم دھماکے ہونے جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

پولیس کی طرف سے اسکول کی تلاشی لینے پر مزید تین بم ملے جنہیں ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ ادھر بٹہ گرام میں‌ غیر سرکاری تنظیم کے دفتر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے نمائندے کے مطابق بٹہ گرام شہر میں‌واقع غیر سرکاری تنظیم ایس پی او کے دفتر کے دروازےپر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔

جس سے تنظیم کے چھ ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب باجوڑ میں مقامی طالبان کی طرف سے آج جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مورچے قائم کرکے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جبکہ مقامی طالبان نے عنایت کلے بازار بند کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :