کوئٹہ ، پولیس اہلکاروں پر حملے کی تفتیش شروع ،ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 24 نومبر 2007 14:21

کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 نومبر2007) کوئٹہ جمعہ کی شام پولیس اہلکاروں پر حملے کی تفتیش شروع پولیس نے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام جان محمد روڈ اور سائنس کالج چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور انہیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے ۔