سرتاج عزیز کو بھی ائیر پورٹ لاؤنچ کی جانب جانے سے روکدیا گیا ‘ پولیس افسرکی مداخلت پر جانیکی اجازت ملی

اتوار 25 نومبر 2007 19:50

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) پولیس نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سرتاج عزیز کو بھی ائیر پورٹ لاؤنچ کی جانب جانے سے روکدیا ‘ پولیس کے ایک اعلیٰ افسرکی مداخلت پر جانے کی اجازت ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز شریف خاندان کے استقبال کیلئے گزشتہ روز اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچے لیکن پارکنگ اسٹینڈ کے سامنے ہی پولیس ناکے پر انہیں روک لیا گیا اس موقع پر وہ بار بار اپنا تعارف کراتے رہے لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہ دی تاہم بعد ازاں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کی مداخلت پر انہیں آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :