آصف زرداری سے مشاورت کے بعد نواز شریف کا لاڑکانہ جانے کا پروگرام موخر‘ ہفتہ کو 40 رکنی وفد جائے گا

جمعہ 28 دسمبر 2007 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27دسمبر 2007ء ) ) پاکستان مسلم ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر مشاورت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو کے جنازہ میں شرکت کا پروگرام ایک روز کیلئے موخر کر دیا ہے اور (آج) ہفتہ کو مسلم لیگ ن کا 40 رکنی وفد گڑھی خدا بخش جائے گا-مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق میاں نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا 40 رکنی دستہ بے نظیر کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتا تھا لیکن آصف علی زرداری سے گفتگو کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کی نوڈیرو روانگی میں ایک دن کی تاخیر کر دی گئی ہے ترجمان کے مطابق نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنماء پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور آصف علی زرداری سے دوبارہ رابطہ کر کے نوڈیرو جانے کا فیصلہ کریں گے امید ہے کہ نواز شریف پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے رسم قل میں شریک ہوں گے-

متعلقہ عنوان :