پیپلزپارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ختم کر دی

ہفتہ 5 جنوری 2008 16:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2008ء) ڈیرہ میں مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے درمیان طے پانے والے انتخابی معائدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں قاتل لیگ کے ساتھ معائدہ کرنا ہماری پارٹی پالیسی کے خلاف ہے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے یہ باتیں پیپلزپارٹی صوبہ سرحد کے صدر رحیم داد خان نے ڈیرہ شہر کی کڑی علی زئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ حکومتی اعلی عہدیداروں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے واقعہ کے بارے میں متضاد بیانات دیکر اپنی حیثیت کو مشکوک بنا دیا ہے اور شہادت کے ثبوتوں کو ضائع کرنا ہے حکومت کے ملوث ہونے کی بات کو تقویت ملتی ہے انہوں نے کہاکہ روٹی کپڑا مکان کے منشور کے ساتھ پی پی پی الیکشن لڑے گی اور چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کی پالیسی اور ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے آٹے چینی کا بحران ہے عوام آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اپنے پانچ سال کے دور میں اسلام اور عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ صوبہ میں انارکی پھیلا کر چلے گئے اور آج پورے صوبے کا امن وامان تہ و بالا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین اور آصف علی زرداری کو شریک چیئرمن بنانے کا فیصلہ ٹھیک ہے اور پارٹی کیلئے بہتر ہے اور ہم بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محترمہ کی شہادت پورے ملک کے لیے المیہ اور قومی نقصان ہے اس کی تلافی ناممکن ہے اس وقت پی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو خطرات سے نکال کر اپنے پاؤ پر کھڑا کر سکتی ہے-واضح رہے کہ ق لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ثناء اللہ میاں خیل اور پی پی کے امیدوار قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے درمیان خفیہ انتخابی ایڈجسٹمنٹ ہوئی تھی جس کے منظر عام پر آنے کے بعد پی پی کے کارکنوں میں سخت اضطراب پھیل گیا-

متعلقہ عنوان :