مسلم لیگ نواز اقتدار میں آکر معزول ججز کو بحال کردے گی، میاں نوازشریف کی لاہور میں پریس کانفرنس

ہفتہ 19 جنوری 2008 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔ 2008ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اقتدار میںآ کر معزول ججوں کو بحال کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کے انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ق کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ عوام عدلیہ کی آزادی کی جنگ میں وکلاء اور سیاسی کارکنوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو عام انتخابات میں قوم مسلم لیگ ق کو بھرپور شکست دے گی۔ جس سے ملک میں ترقی کے ایک نئے دوٴر کا آغاز ہوگا۔