الیکشن 2008ء پنجاب کی45نشتوں پرخواتین امیدوارمیدان میں ہیں

ہفتہ 26 جنوری 2008 16:36

چنیوٹ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. جنوری2008 ) عام انتخابات میں پنجاب بھرکی45عام نشتوں پر خواتین مردوں کے مقابل حصہ لے رہی ہیں جن میں سے12خواتین وہ ہیں جو پہلے بھی پارلیمنٹ کی رکن رہ چکی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیاد120خواتین کوٹکٹ دئیے الیکشن کمیشن کے اعداد وشمارکے مطابق مسلم لیگ(ق)میں7، ایم کیوایم میں4مسلم لیگ(ن) نے 6خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ25خواتین آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں مسلم لیگ (ق) نے جن خواتین کو ٹکٹ دئیے جبکہ25خواتین آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں مسلم لیگ (ق) نے جن خواتین کوٹکٹ دیاان میں سمیرا ملک ، بیگم ملک شعیب اعوان، غلام بی بی بھروانہ ، فرخندہ وڑائچ ، رفعت جاوید کا ہلوں ، نیلوفر قاسم مہمدی اورشاہدہ ستار لالپکا ، پیپلزپارٹی نے فوزیہ بہرام ، راحلہ پروین ، سیدہ صغری عام ، سید ہ عابدہ حسین وغیرہ ہیں جبکہ25خواتین آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :