صوبہ بلوچستان اور سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

جمعہ 1 فروری 2008 12:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم فروری ۔2008ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر موسم خشک اور سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مری سمیت گلیات، شمالی علاقوں اور کشمیرکے پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے۔ سکردو میں آج درجہ حرارت منفی چودہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آبادمیں منفی ایک، راولپنڈی ایک، لاہور ایک ، کراچی نو،کوئٹہ منفی چار، پشاور دو اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔