نواز شریف آصف زرداری کی حمایت چھوڑ دیں تو بات کی جاسکتی ہے ، چوہدری پرویز الہٰی

بدھ 6 فروری 2008 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2008ء) مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک دوبارہ نہ چھوڑنے کا عہد اور آصف زرداری کی حمایت چھوڑدیں تو اْن سے بات ہو سکتی ہے ۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف اپنے اْمید واروں سے حلف لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے دعوٰی کیا کہ مسلم لیگ پنجاب سے قومی اسمبلی کی ایک سو دس نشستیں حاصل کر کے مرکز میں حکومت بنائے گی اور چاروں صوبوں میں بھی مسلم لیگ کی حکومت قائم ہو گی ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخالف ووٹ پاکستان مسلم لیگ کو ملے گا۔ سابق وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسلم لیگی اْمیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے ۔

متعلقہ عنوان :