پریذائیڈنگ افسر قانونی طور پر انتخابی نتائج کی کاپیاں پولنگ ایجنٹوں کو دینے کے پابند ہیں‘ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 7 فروری 2008 16:29

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 فروری2008 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں پر ضروری ہے کہ وہ پولنگ کے اختتام پر ووٹوں اور بیلٹ پیپروں کی تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹ کو فراہم کریں-جمعرات کو جاری ہونیو الے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے سیکشن 38 کے ذیلی پیرا 11 میں کہا گیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر گنتی کے بعد اس کی تصدیق شدہ کاپی پولنگ ایجنٹ یا الیکشن ایجنٹ کو فراہم کرے گا اور رسید حاصل کی جائے گی-ترجمان نے کہا کہ تمام پولنگ افسروں سے کہا گیاہے کہ وہ پولنگ ایجنٹوں یا الیکشن ایجنٹوں کو پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی فہرست کی تصدیق شدہ کاپی جاری کرے-

متعلقہ عنوان :