الیکشن کمشن انتخابات میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لے بصورت دیگر خود کاروائی پر مجبور ہونگے ،جے یوآ ٓئی سرحد کی دھمکی

جمعہ 8 فروری 2008 16:54

پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 فروری2008 ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور این اے ون پشاور ون سے امیدوار حاجی عبدالجلیل جان نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے حلقے میں ٹاون ون کے ناظم حاجی شوکت ،سابق وفاقی وزیر امیر مقام اور نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں کے اعلانات اور فنڈز کی تقسیم کا نوٹس لے اس بات کا مطالبہ انہوں نے پشاور پریس کلب میں اخباری کانفرنس کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹاؤن ون کے ناظم اور یونین ناظمین این اے ون میں مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی کاموں کے اعلانات اور فنڈز خرچ کررہے ہیں حالانکہ الیکشن کمشن نے اسپرپابندی عائد کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے تحریری شکایات الیکشن کمشن میں جمع کرادئے ہیں تاھم ابھی تک ان شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے ان کی استدعاکی کہ وہ اس معاملہ کانوٹس لے اورآزادانہ وشفاف انتخابات کے انعقادکویقینی بنائے بصورت دیگر جے یو آئی کے کارکنان خود کاروائی پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :