عوام کو اگر امید کی کرن نظر آرہی ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے‘ممتاز حسین محفوظ ایڈووکیٹ

جمعہ 15 فروری 2008 15:24

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 ) پیپلز لائرز فورم بلوچستان کے صدر ملک ممتاز حسین محفوظ ایڈووکیٹ فورم کے جنرل سیکریٹری سردار طاہر حسین خان ایڈوکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار علی خان ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مجوزہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ اس وقت ملک میں ایسے حالات ہیں کہ قوم پرستی اور علاقائیت کی بنیاد پر عوام محرومی کا شکار ہیں ملک میں فوجی آپریشن خودکش بم دھماکے اور بحران ایک کے بعد ایک سراٹھارہے ہیں اور عوام میں بے چینی ومایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو اگر امید کی کرن نظر آرہی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جو ملک کے کونے کونے میں نظریاتی کارکنا رکھتی ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر ہے حالیہ انتخابات میں کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کا مقدر ہے اور ملک کے تمام بحرانوں اور عوام کی مایوسی ختم کرنے کا یہی راستہ ہے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور دیگر معلوم و نہ معلوم شہداء نے ملک کی سالمیت اور بقاء جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ان کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی مزید کہا کہ عوام کی ہمدردیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی 16کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی 18فروری کو کامیاب ہو کر مفاد پرست حکومتی ٹولہ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردے گی ۔

متعلقہ عنوان :