میڈیا اپنے طورپر جس طرح چاہے نتائج دے سکتا ہے الیکشن کیشن مکمل حلقوں کے نتائج دے گا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن۔۔۔۔ہم نے کوئی ضابطہ اخلاق جاری نہیں کیا،نجی چینلوں سے بات چیت

ہفتہ 16 فروری 2008 11:53

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 فروری2008 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ میڈیا اپنے طورپر جس طرح چاہے نتائج دے سکتا ہے الیکشن کیشن مکمل حلقوں کے نتائج دے گا پریذائیڈنگ افیسرز ووٹوں کی گنتی کے فوری بعد رزلٹ جاری اور استعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور باقی بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کی تفصیل فراہم کرینگے میڈیا کے لیے کسی قسم کو کوڈ آف کنڈکٹ جاری نہیں کیا وہ جیسے چاہے کوریج کرسکتا ہے لیکن تمام جماعتوں کو برابری دی جائے سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے نجی ٹی وی چینلوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 18 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے انتہائی ٹرانسپیرنٹ طریقے انتظامات مکمل کرلیے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ تمام پریذائیڈنگ افیسرز کو قانونی طورپر اختیار دیا ہے کہ وہ پولنگ کے ختم ہونے کے بعد استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز اور باقی بچ جانے والے بیلٹ پیپر کی تفصیل بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کو فراہم کریں گے اور رزلٹ کی کاپی پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کرے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 64ہزار پولنگ اسٹیشن کے 64 ہزارپریذائیڈنگ افیسر ہی عمل دہرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پریذائیڈنگ افسران رزلٹ ریٹرننگ افسران کو فراہم کریں گے ریٹرننگ آفیسر حلقے کا رزلٹ اکٹھا کرنے کے بعد نتائج کا اعلان کردے گا انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر ایک رزلٹ کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھیجے گا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا الیکشن کی جیسے چاہے کوریج کرے الیکشن کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ میڈیا کی اپنی صوابدید پر ہے انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ الیکشن کے لیے بہترین میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جو ملک بھر میں پریذائیڈنگ افیسرز کے حوالے کردیا گیا ہے بیلٹ پیپرز آج(اتوار)کو دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لیے الیکشن کمیشن نے کوئی کوڈ آف کنڈکٹ جاری نہیں کیا تاہم میڈیا سب جماعتوں کو مساوی کوریج فراہم کرے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد12 ہزار کے قریب ہے اور یہاں18فروری کو ہی الیکشن ہونگے فاٹا میں این اے 42 میں الیکشن کو ملتوی کیاگیاہے۔

ایک انٹرویو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کوئی ضابطہ اخلاق جاری نہیں کیا میڈیا اپنے طورپر جس طرح چاہے نتائج سامنے لاسکتا ہے تاہم الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ہر پریذائیڈنگ افسر اپنے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ دے گا جس کے بعد ریٹرننگ افسر پورے حلقے کا نتیجہ مرتب کرکے الیکشن کمیشن کوفیکس کرے گا جو غیرسرکاری طورپر الیکشن کمیشن کے میڈیا سنٹر سے جاری کیاجائیگا۔الیکشن کمیشن کوئی پروگریسونتیجہ جاری نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :