ناظمین کاپولنگ ایجنٹ بننا قانون کے منافی نہیں ، چیف الیکشن کمشنر

پیر 18 فروری 2008 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) چیف الیکشن کمشنر قاضی محمد فاروق نے کہا ہے کہ انتخابی عمل اطمینان بخش رہا اور حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا- اسلام آباد میں جی سکس ٹو میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی محمد فاروق نے کہا کہ پولنگ عملے کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئیں انہوں نے ٹرن آؤٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا- انہوں نے کہا کہ ناظمین کاپولنگ ایجنٹ بننا قانون کے منافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قاضی محمد فاروق نے سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عام انتخابات کیلئے جامع انتظامات کئے تھے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور غیر ملکی مبصرین کی ایک بڑی تعداد نے انتخابات کی مانیٹرنگ کی ہے-چیف الیکشن کمشنر وفاقی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :