مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ متناسب نمائندگی کے تحت ہو گی ۔ الیکشن کمیشن

اتوار 2 مارچ 2008 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2008ء) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے حالیہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے و الے آزاد امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر نا چاہتے ہیں تو چار مارچ تک کرلیں ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے آزاد رکن اسمبلی اپنی پسند کی جماعت کے لیڈر کو ایک درخواست دے گا جس کے بعد مذکورہ جماعت اس رکن کی اپنی جماعت میں شمولیت کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کریگی۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن قومی اس صوبائی اسمبلی میں ارکان کی تعداد کے تناسب سے سیاسی جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کرے گا ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ متناسب نمائدگی کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :