الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفیکیشن متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا

ہفتہ 8 مارچ 2008 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2008ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب اراکین اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی و صوبائی اسمبلیوں اور متعلقہ محکموں کو بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جناب جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کے توسط سے الیکشن کمیشن کے تمام افسران و عملے کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یو ۔این۔ڈی۔ پی، یو ۔ایس۔ایڈ سمیت دیگر تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں پہلی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے بننے سے لیکر عام انتخابات کے مکمل ہونے تک کے مختلف مراحل کے موقع پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :