مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق تنظیم اسلامی کانفرنس کے بیان پر بھارت کی تنقید ،، مقبوضہ جموں و کشمیر لازمی حصہ ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس

پیر 17 مارچ 2008 12:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2008ء) بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق تنظیم اسلامی کانفرنس کے بیان پر تنقید کی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنا لازمی حصہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے پریس کانفرنس میں او آئی سی کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں کہا گہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔کشمیر کے بارے میں بھارت کا کہنا ہے کہ تنظیم کو ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔سینیگال کے شہر ڈاکار میں او آئی سی کے ستاون ملکوں نے اپنے حتمی اجلاس میں ایک اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارتی گجرات کے حالات پر بھی رائے کا اظہار کیا تھ