نومنتخب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔ ایم کیو ایم ، مسلم لیگ قاف اور فنکشنل مسلم لیگ کے ارکان کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ

منگل 8 اپریل 2008 21:09

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2008ء) نومنتخب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بانوے ارکان نے ا نہیں اعتماد کا ووٹ دیا جس میں مسلم لیگ قاف کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ قاف اور فنکشنل مسلم لیگ کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ اس سے پہلے سید قائم علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھا ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا ۔