پی پی پی اپنے وعدوں کے مطابق بیروزگاری کے خاتمے‘ ہاریوں کے حقوق اور مزدوروں کی داد رسی کے سلسلے میں عمل درآمد کے لئے حکمت عملی طے کررہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ہفتہ 12 اپریل 2008 22:28

لاڑکانہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12اپریل 2008 ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تعلقہ ڈوکری میں پی پی پی کے رہنماء منیر احمد سوہو کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اپنے وعدوں کے مطابق بیروزگاری کے خاتمے‘ ہاریوں کے حقوق اور مزدوروں کی داد رسی کے سلسلے میں عمل درآمد کے لئے حکمت عملی طے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کی اولیت وترجیح ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو اور عوام کی جان ومال عزت وآبرو کا تحفظ کسی امتیاز کے بغیر ممکن ہو اس موقع پر صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :