اللہ کرے ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ پائیدار ثابت ہو۔حافظ حسین احمد۔۔۔جے یو آئی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن میں حصہ لوں گا،مقامی کارکنوں سے خطاب

اتوار 20 اپریل 2008 13:22

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اپریل 2008 ) جمعیت علماء اسلام(ف)کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کارپویشن میں بیٹھنا ایک جمہوری فیصلہ ہے اللہ کرے یہ فیصلہ ماضی کے برعکس پائیدارہو،ایم کیو ایم کے ساتھ آصف علی زدرای کا ٹوپیوں کا تبادلہ ٹوپی ڈرامہ ثابت ہوا، ایم ایم اے دوبارحسبہ بل کو چیف جسٹس کی جانب سے رجیکٹ کرنے کے باوجود ان کی بحالی چاہتی ہے ملتان کے تین مخدوم حکومت میں ہیں جبکہ سندھ کا ایک مخدوم باہر رہ گیا ۔

جے یو آئی نے ٹکٹ دیا تو ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے نومبر کے امریکی الیکشن تک تو معاملات یوں کے توں گھسیٹے جائیں گے عدلیہ کی بحالی کے بعد نئی حلف بندی ہوگی ۔جامعہ مدینہ اوکاڑہ میں کارکنوں سے خطاب اور اخبار نویسوں سے دوران ملاقات کررہے تھے اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی رہنما سید احتشام الحق گیلانی ضلعی جنرل سیکرٹری سید شمس الحق گیلانی بھی موجود تھے حافظ حسین احمد نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت کی بحالی کٹھن مرحلہ ہے ۔

(جاری ہے)

بی اے کی شرط کے خاتمہ سے عندیہ ملتا ہے ہے کہ اعلان مری پر عمل درآمد نہیں ہوگا شرط ختم ہونے سے وزیراعظم کے لئے بھی مشکلات پیدا ہونگی انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری اتحاد مفاہمتی ہویا مفاداتی مخلصانہ انداز میں چلنا چاہے البتہ یہ پارلیمانی اتحاد ہے حافظ حسین احمد نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے بیانات نئے کمانڈو ایکشن کی طرف اشارہ دے رہے ہیں جمہوری حکومت کو سب سے پہلے صدر کی پہنی ہوئی خود کش جیکٹ کو اتارنا ہوگا وردی اترنے کے بعد نمایاں طور پر وہ خود کش جیکٹ پہنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ1973ء کا آئین اسی صورت میں بحال ہوسکتا ہے جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں 18ویں ترمیم کے ذریعے 17ترمیم کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بی اے کی شرط آصف علی زرداری کے لئے ختم کی جارہی ہے جو نہ بی اے پاس ہیں نہ سانحہ راولپنڈی کے بعد بی بی پاس ہیں انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی آئین اور قانون کے تحت ہونی چاہیے خواہ وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ کی بحالی کے بعد ہی ملک میں حقیقی جمہوریت بحال ہوگی انہیں یہ بات بھی ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ معزول ججوں کی بحالی کے بعد سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر جمہوریت لانا پڑے گی حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کو روک کر اس کا حل آئین کے ذریعے تلاش کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے صدر مشرف کو پارلیمنٹ میں خطاب کی دعوت دینا انتہائی تشویشناک ہے اسمبلی اسے غیر آئینی سمجھتی ہے اور غیر آئینی صدر کو منتخب اسمبلی میں لانا آئین کے منافی ہے۔