وزیر خارجہ کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی جہانیاں کی صوبائی نشست سے ضمنی الیکشن لڑیں گے

ہفتہ 26 اپریل 2008 18:34

ٹھٹھہ صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26اپریل 2008 ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی جہانیاں کی صوبائی نشست سے ضمنی الیکشن لڑیں گے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے،دو درجن سے زائد امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خالی کردہ جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد کی صوبائی نشست حلقہ پی پی219سے مخدوم مرید حسین قریشی ضمنی الیکشن لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

جہانیاں کی یہ صوبائی نشست مخدوم شاہ محمود قریشی نے خالی کی تھی اور آمدہ ضمنی الیکشن کے لئے اس نشست پر دو درجن سے زائد امیدوار منظر عام پر آچکے تھے جس کی وجہ سے پارٹی قیادت تذبذب کا شکار ہو چکی تھی ۔انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس نشست سے مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے اور انہیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی حمایت بھی حاصل ہے ۔جہانیاں کے حلقہ پی پی 219سے امیدوار کے حتمی فیصلے سے دیگر دو درجن سے زائد امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :