پولیومہم کے دوران غفلت اورلاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے،صوبائی وزیرصحت۔۔ 6،7اور8مئی کوپولیو اوروٹامن اے کی قومی مہم کے دوران سرحد کے تقریبا 60لاکھ بچوں کوویکین فراہم کی جائیگی،ماہرین
ہفتہ 3 مئی 2008 15:26
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم کی بدولت بہت سے ممالک نے کامیابی حاصل کیا ہے لیکن اب بھی چند ممالک جن میں انڈیا ،نائیجریا،افغانستان اورپاکستان شامل ہیں ابھی تک پولیو کی بیماری کاشکار ہیں۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان میں پولیو مہم کاآغاز1994ء میں ہواجبکہ1999ء میں ان کوششوں میں تیزی آئی۔ 24اپریل2008ء کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اب تک 333پولیوکیسز رپوٹ ہوئے ہیں ۔پاکستان میں 2006ء میں 40کیسزسامنے آگئے ہیں جن میں میں 10کاتعلق بلوچستان سے 12کاتعلق سندھ سے 2کاتعلق پنجاب سے اور16کاتعلق صوبہ سرحد سے ہیں ۔اسی طرح 2007 ء میں پاکستان میں پولیو کے 32کیسز سامنے ائے ہیں جن میں گیارہ کاتعلق صوبہ سرحد،12سندھ ،ایک پنجاب اورآٹھ کاتعلق بلوچستان سے ہیں ۔2007ء میں صوبہ سرحد میں جن گیارہ کیسز سامنے اگئے ہیں ان میں دوکاتعلق ضلع نوشہرہ سے ،دوخیبرایجنسی ،ایک ضلع پشاور،چارضلع مردان ،ایک شمالی وزیرستان ،اورایک کاتعلق ضلع سوات سے ہیں جبکہ رواں سال پاکستان میں اب تک صرف پانچ بچے اس بیماری کاشکار ہوئے ہیں جن کاتعلق صوبہ سندھ سے ہیں اورسرحد میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔مقررین نے کہا کہ پولیو اوروٹامن اے کی موجودہ مہم چھ مئی سے آٹھ تک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کی بدولت دنیا کے تقریبا125ممالک سے پولیو کامکمل خاتمہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی بھی بہت اہمیت ہے اس کی کمی سے اندھا پن اوربچوں میں دیگر بیماریوں سے موت واقع ہوسکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 6،7اور8مئی کوپولیو اوروٹامن اے کی قومی مہم کے دوران سرحد کے تقریبا60لاکھ بچوں کوویکین فراہم کی جائیگی اوراس مقصد کے لئے سولہ ہزار سے زائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس مہم میں موٹروے پولیس کی اپنے فرائض انجام دیں گے اورمختلف ٹول پلازوں پر اس کااہتمام کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کاآنا جانا ایک بہت بڑامسئلہ ہے لیکن اس کے لئے مختلف بارڈر پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔سوات اوردیگر قبائلی علاقوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.