خارش گندگی سے پھیلنے والی بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص میں باآسانی منتقل ہوجاتی ہے ۔ ماہرین صحت
اتوار 4 مئی 2008 20:16
(جاری ہے)
ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ خارش پھوڑے ،پھنسیاں ،الرجی اور گرمی دانے کی بیماریاں سال کے بارہ مہینے رہتی ہیں لیکن گرمی میں موسم کی شدت کے سبب زیادہ ابھر کر سامنے آجاتی ہیں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں گندگی،آلودہ پانی اور عمومی طور پرصفائی کا فقدان ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ خارش و ہ مرض ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں باآسانی منتقل ہوجا تا ہے عموما ً ایک دوسرے کے کپڑے ،جرابیں،تولیے وغیرہ کا استعمال اس کے پھیلاؤ کا اہم سبب ہے نیز زیادہ پسینہ آنا بھی مرض کی وجوہ میں شامل ہے گرمی دانے،پھوڑے پھنسیاں،بھی گرمی میں پھیلنے والی عام تکالیف ہیں۔ماہرین صحت نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ آمو ں یا گرم غذاؤں کے استعمال سے گرمی دانے ہو جاتے ہیں ، ماہرین صحت نے مشورہ دیا کہ کہا کہ ان بیماریوں سے بچاؤکے لئے ٹھنڈے مشروبات اور پھلوں وسبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے، ہلکے پھلکے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات استعمال کئے جائیں ،دن میں ایک بار اینٹی سیپٹک صابن سے نہایا جائے اور پانی کاا ستعمال زیادہ کیا جائے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے مختلف کیمیکل سے بنی کریموں کو استعمال ہرگز نہ کریں البتہ سب بلاک کا استعمال سود مند ہے، بچوں کو ٹافیوں اور چیونگم کے استعمال سے روکا جائے اورصفائی پر خاص توجہ دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.